حیدرآباد،7مارچ(اعتمادنیوز)آر ٹی سی بس سے ایک موٹرسیکل کوہوئی ٹکر سے جمعرات کی رات ایک کنٹراکٹ سینٹرنگ مزدور ہلاک ہوگیا۔راجیندر نگر پولیس کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اے جی کالج گیٹ کے پاس ہو۔ایک تیز رفتار
بس نے رائے درگم علاقے کے محمد عبدالباسط ولد محمد عبدالباری کو ٹکر دیدی۔جسکے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں لگی۔انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔راجیندر نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ منتقل کردیا۔